• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز سے آسٹریلوی ہائی کمشنر کی رائے ونڈ میں ملاقات

لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

جاتی امراء رائے ونڈ آمد پر مریم نواز نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کا استقبال کیا ۔ 

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مثبت، تعمیری اور قریبی دوستانہ تعلقات خوش آئند ہیں،قدرتی آفات اور ہر مشکل میں آسٹریلیا کی حکومت اور عوام نے پاکستان کا مخلصانہ ساتھ دیا جس پر شکریہ ادا کرتے ہیں

 آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی دوستی کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان طویل المدتی تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید