اسلام آباد(مہتاب حیدر) پاکستان کے اسٹیل سیکٹر نے وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے کہا ہے کہ وہ افغانستان اور ایران سے زمینی راستوں سے اسٹیل کی درآمد پر پابندی عائد کریں تاکہ اسمگلنگ کو روکا جاسکے۔پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج اسٹیل پروڈیوسرز (پی اے ایل ایس پی) نے نگراں وزیراعظم کو خط ارسال کیا ہے اور کہا ہے کہ ملک کی تعمیراتی اسٹیل انڈسٹری اسمگلنگ کی لعنت کو روکنے میں نگراں حکومت کی سنجیدگی کو سراہتی ہے جس سے مقامی صنعت کے ساتھ ساتھ معیشت بھی تباہ ہورہی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ اگر ہم آہنگ پالیسیاں اور نقطہ نظر اپنایا جائے تو پاکستان اسمگلنگ کو روکنے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔