• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری کے حوالے سے سنگل بنچ کے فیصلہ کیخلاف اپیل کی سماعت، حکام پیر کو طلب

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد جمیل اور جسٹس محمد اقبال پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مری کے حوالے سے 26اکتوبر2022کے سنگل بنچ کے فیصلہ کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کےدوران آئندہ پیر کو ڈپٹی کمشنر راولپنڈی/ڈپٹی کمشنر مری اضافی چارج، سی ای او مری میونسپل کارپوریشن اور این ایچ اے کے جی ایم کو طلب کرلیا ۔اخلاق عباسی نے تنویر اقبال خان اور نجم حنیف شیخ ایڈووکیٹ کے ذریعے انٹر کورٹ اپیل میں جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے مری کے حوالے سے حکم کو چیلنج کیا ہوا ہےجس کے تحت مری انتظامیہ اور این ایچ اےنے غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کیخلاف مری ایکسپریس وے پر آپریشن شروع کررکھا تھا۔رٹ میں موقف اختیار کیا گیا کہ پہلے مری ایکسپریس وے کی نشاندہی کرائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید