راولپنڈی ( اپنے رپورٹر سے،نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی نے پنجاب بھر میں 140ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ تبدیل ہونیوالوں میں راولپنڈی ڈویژن کے 10ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھی شامل ہیں۔ راولپنڈی سے خرم سلیم مرزا، جاوید اقبال سپرا اور اکرام الحق چوہدری بالترتیب احمد پور سیال، نور پور تھل اور سمبڑیال، گوجرخان سے چوہدری قاسم جاوید اور صداقت حسین ملک پاکپتن اور ٹیکسلا جبکہ ٹیکسلا سے خالد محمود چیمہ کوحاصل پور تبدیل کیا گیا۔ نوید الرحمان،ارشد اقبال اور محمد عظیم اختر کو چکوال سے لیہ، فتح جھنگ اور بھلوال تبدیل جبکہ راجہ امجد اقبال کو جہلم سے ملکوال اور ایڈیشنل سیشن جج عرفان احمد شیخ کو پنڈی گھیب سے بھلوال تبدیل کیا گیا ۔