پشاور (خصوصی نامہ نگار) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع ہنگو نے صوبائی ایسوسی ایشن کی ہدایات کی روشنی میں مسائل کے حل کے لئے دوسرے اضلاع کی طرح18 ستمبر سےپولیو اور دیگر سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں ایسوسی ایشن کا اجلاس ضلعی صدر لقمان اورکزئی کی صدارت میں ہوا جس میں کہا گیا کہ صوبائی ایسوسی ایشن کے فیصلے کے مطابق ضلع ہنگو کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں پیرا میڈیکس بغیر ڈاکٹرز کے کسی قسم کی تشخیص، لیبارٹری ٹیسٹ وایکسرے اور آپریشن تھیٹر میں کام کریں گے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ میڈیکل فیکلٹی میں رجسٹرار کی آسامی پر میڈیکل افسر کی تعیناتی واپس لینے اور میرٹ پر تعیناتی تک احتجاج جاری رہے گا۔