• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ کی عدم حاضری کی وجہ معقول نہ ہوئی تو وارنٹ جاری کرینگے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ اور ان کے وکیل کی عدم حاضری پرشعیب شیخ کی سزا کیخلاف اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ اپیل کنندہ کی عدم حاضری کی وجہ معقول نہ ہوئی تو قابل ضمانت وارنٹ جاری کریں گے۔ چیف جسٹس نے شعیب شیخ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
اسلام آباد سے مزید