کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فٹبال 6 ملکی ٹورنامنٹ کیلئے ماریہ خان کی قیادت میں سعودی عرب پہنچ گئی ہے۔گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز 21 ستمبر کو ملائیشیا کےخلاف میچ سے کرے گی۔ قومی ٹیم میں رومیسا خان، نشا اشرف اور مافیہ پروین( گول کیپرز )، ملیکہ احتشام، مشال بھٹی، صوفیہ قریشی، نزالیہ صدیقی، سارہ خان، نورین بیگ، ماریہ خان، الیہٰہ علائو الدین، کائنات بخاری، رامین فرید، ماروی بیگ، علیزہ صابر، صنوبر عبدالستار، ظہمینہ ملک، زلفیہ نذیر، عالیہ صادق، انمول ہیرا، سوہا ہرانی اور اسرا خان شامل ہیں۔