• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب عمران کے خلاف نیب زیادہ متحرک نظر آئے گا، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہاہےکہ نیب قوانین کی بحالی کے بعدغیر سیاسی قوتیں مزید مضبوط ہوجائیں گی،اب آصف زرداری، نواز شریف ، عمران خان کو ایک ہی لاٹھی سے ہانکا جائے گا،سیاسی جماعتوں کو بنانے میں اور توڑنے میں نیب کا کردار رہا ہے.

تحریک انصاف کے جو مقدما ت ہیں خاص طور پر عمران خان کے خلاف اس میں نیب زیادہ متحرک نظر آئے گا، پی ٹی آئی والو ں نے اپنے پیروں پر خود کلہاڑی ماری ہے ان کو کافی نقصان ہوگا۔

خصوصی نشریات میں سینئر تجزیہ کار حامد میر،انصار عباسی،شہزاد اقبال اور ماہر قانون،جہانگیر خان جدون نے اظہار خیال کیا۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار،حامد میرنے کہا کہ عمر عطا بندیال صاحب کا یہ فیصلہ متوقع تھاان کے ہم خیال کچھ لوگ قیاس آرائی کررہے تھے۔یہ متوقع فیصلہ تھا تین رکنی بینچ ہے اس بینچ میں جو دو ججز ہیں ان کا جو سیاسی رجحان ہے وہ سب کو پتہ ہے۔ 

ایک عمر عطا بندیال صاحب اور دوسرے جسٹس فیاض الاحسن صاحب ہیں جو تیسرے جج ہیں منصور علی شاہ انہوں نے اختلافی نوٹ دیا ہے۔

یہ ایک بہت ہی متنازع ایشو تھااس پردو انتہائی متنازع ججوں کا فیصلہ ہے۔ یہ کیوں کہ دو ایک سے فیصلہ آیا ہے اس پر اگر کوئی نظر ثانی میں جانے کی کوشش کرے گاتو اپیل قابل سماعت ہوجائے گی۔

اہم خبریں سے مزید