• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں حکومت پنجاب نے کون سا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کردیئے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور(جنگ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کی جانب سے جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں حکومت نے کونسا الیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کردیے۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ستمبر سے جنوری تک اسموگ کا عروج ہوتا ہے،اسی عرصے میں کیوں ترقیاتی منصوبے شروع ہوتے ہیں،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی ، اس دوران دوران مختلف محکموں کے افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے نگراں حکومت کی جانب سے جگہ جگہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ستمبر سے جنوری تک اسموگ کا عروج ہوتا ہے ، اسی عرصے میں کیوں ترقیاتی منصوبے شروع ہوتے ہیں، نگراں حکومت پنجاب نے کون ساالیکشن لڑنا ہے جو اتنے منصوبے شروع کردیے گئے۔
اہم خبریں سے مزید