• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفاف انتخابات کرانے میں نگراں حکومت کردار ادا کرے، خالد مقبول

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات کرانے میں نگراں حکومت اپنا کردار ادا کرے، وہ ایم کیو ایم پاکستان کےمرکزی الیکشن آفس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انتخابات میں حصہ لینے والے چند امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کیا جس میں بلدیہ ٹاؤن این اے 249سے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفٰی کمال، این اے 236 سے اقبال محسود، این اے 243 سے ہمایوں عثمان پی ایس 112 سے ملک فیاض خان جبکہ میٹروول این اے 250 سے ایڈوکیٹ سید حفیظ الدین کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی طویل عرصے سے اپنے حقیقی نمائندوں سے محروم ہے، ایم کیو ایم جلد از جلد انتخابات کرانے کی خواہش رکھتی ہے، ایم کیو ایم کی طاقت عوام کی پذیرائی ہے ہمارے خلاف بڑے بڑے پروپیگنڈے عوام نے مسترد کردیئے۔
اہم خبریں سے مزید