ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیف فوڈ سٹی پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا۔ اس حوالے سے ملتان، خانیوال، لودھراں اور دیگر اضلاع میں فلیگ مارچ کا انعقاد بھی کیا گیا۔ فلیگ مارچ ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز آبگینے خان اور اسسٹنٹ کمشنر ملتان سٹی سیمل مشتاق کی زیرنگرانی کیا گیا۔ سیف فوڈ سٹی پراجیکٹ کا مقصد پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تمام اقدامات کو مقامی شہروں کی سطح پر یکجا کرنا اور مربوط طریقے سے بہتر نتائج کیلئے خوراک کی تیاری، حفظان صحت اور حفاظت کے مطلوبہ معیار کو برقرار رکھنے کیلئے اقدامات کرنا ہے۔