پشاور(جنگ نیوز)پیراپلیجک سنٹر پشاور نے بین الاقوامی آن لائن تعلیمی ادارے فزیوپیڈیا کے اشتراک سے طبی تعلیم کے شعبے میں ایک منفرد ہائبرڈ انٹر ڈسپلنری ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت جسمانی معذوری کے عالمی شہرت یافتہ ٹرینرز مختلف شعبوں سے وابستہ فزیکل ریہیب پروفیشنلز کی آن لائن ٹریننگ کریں گے۔ اس تربیتی پروگرام کا آغاز فوری کر دیا گیا ہے جبکہ آن لائن ٹریننگ کے اختتام پر انہیں پیراپلیجک سنٹر پشاور میں عملی تربیت بھی دی جائے گی۔ فزیکل ری ہیبلیٹیشن بھی میڈیسن اور سرجری کی طرح جدید میڈیکل سائنس کا حصہ ہے نت نئے تیکنیکس آزمانے اور بڑے بڑے ہسپتالوں اور اربوں روپے کے اخراجات کے باوجود قوم جدید میڈیکل سائنس کی ترقی سے اُس قدر مستفید نہ ہوسکی ۔