اسلا م آ با د(خصوصی نامہ نگار) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے جمعہ کو راولپنڈی کے تھانہ سول لائنز، صدر بیرونی اور ایس ڈی پی او صدر آفس کا دورہ کیا ۔ آر پی او سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی اور سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پراجیکٹ (SIPS) کے تحت تھانوں کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔آئی جی نے حکم دیا کہ چوری ڈکیتی رابری سمیت جرائم برخلاف پراپرٹی معاملات میں مقدمات کا فوری اندراج یقینی بنایا جائے۔