کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایشین گیمز ہاکی ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اگلے ہفتے ہوں گے، جنگ کو ملنے والی اطلاع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ نے ایشین چیمپئینز ٹرافی میں حصہ لینے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم تجربے کار کھلاڑی عبدالحنان شاہد اور عقیل احمد کے ان فٹ ہونے کی وجہ سے ان کی جگہ عمران اور سفیان ارمان کو شامل کیا جائے گا، ٹیم ان پر مشتمل ہوگی اکمل حسین،عبداللہ اشتیاق خان،محمد عبداللہ،محمد سفیان خان ،احتشام اسلم،اسامہ بشیر ، ارشد لیاقت،محمد عماد, زکریا حیات،رانا عبدالوحید اشرف(وائس کپتان), محمد عمر بھٹہ(کپتان) رومان،محمد مرتضی یعقوب،محمد شاہذیب خان،افراز، عبدالرحمن جبکہ اسٹینڈ بائے میں علی رضا, محمد باقر, محمد ندیم خان, عبدالوہاب, وقار علی, محمد ارسلان اور عبدالقیوم شامل ہیں۔