کوئٹہ (نمائندہ جنگ)جیل روڈ ہدہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکار ہیڈ کانسٹیبل سعید احمد گزشتہ شب جیل روڈ ہدہ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک دکان کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکار وں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش ہسپتال پہنچائی ، بعد ازاں پولیس لائن میں شہید کی نماز جناز ادا کی گئی جس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ،ڈی آئی جی کوئٹہ عبد الحئی بلوچ سمیت دیگر افسران نے شرکت تھے۔