پشاور(وقائع نگار) پشاور کوہ دامان کے عوام نے اشیائے خورد و نوش اور ,پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور بجلی بندش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین کی قیادت کوہ دامان کے سماجی رہنماء شوکت خان ادیزئی کر رہے تھے مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی ہے اور پہلے ہی سے اشیائے خورد و نوش کے نرخ بہت زیادہ ہیں جو عوام کی قوت خرید سے باہر ہے انہوں نے کہا کہ چینی، دال، مصالحہ جات، آٹا، مکئی اور دیگر اشیائے خوردونوش و اشیائے ضروریہ کی قیمت میں روزانہ کی بنیاد پر بڑھ گئی ہے ۔