پشاور(جنگ نیوز)ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر علی شیر خان خلیل نے ایبٹ آباد شہر اور گردونواح میں بجلی کے غیر قانونی کنکشن اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04 افراد پر بجلی چوری کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی اور خلاف ورزی کرنے پر دکانوں کو سیل کر دیا ۔علی شیر خان خلیل کے مطابق ملک کی معاشی ترقی میں رکاوٹ بنانے والے ٹیکس اور بجلی چور عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔