• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راہ نجات اللّٰہ تعالیٰ اور نبی اکرمﷺ کے احکامات پر عمل میں ہے، علمائے کرام

ایمسٹرڈیم ( نمائندہ جنگ ) اللّٰہ تعالیٰ اور اس کے رسول حضرت محمد مصطفیﷺ کے احکامات پر عمل پیرا ہونے میں ہی راہ نجات ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی اعظم ہالینڈ مفکر اسلام حضرت مولانا شفیق الرحمن امام و خطیب جامعہ مسجد طیبہ نے محمد جاوید اقبال کھوکھر سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ کی رہائش گاہ پر جشن میلاد النبی ﷺکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا محفل پاک کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے حضرت مولانا حافظ سجاد برکاتی امام و خطیب جامعہ مسجد فرید الاسلام نے کیا جب کہ نعت رسول مقبول ﷺ حضرت مولانا حافظ و قاری شاہد رسول امام و خطیب جامعہ مسجد منہاج القران نے پیش کی۔ حضرت مولانا شفیق الرحمٰن نے ماہ ربیع الاول کے مہینے کے بارے میں اور حضور نبی کریم ﷺکے اسوہ حسنہ پر خصوصی روشنی ڈالی جب کہ تقریب میں خصوصی طور پر ہالینڈ کے مشہور بزنس مین حاجی مشتاق احمد، سہیل احمد، پاکستان بزنس فورم ہالینڈ کے صدر انور ثاقب ،جنرل سیکرٹری شیخ ظفر ،منہاج القران ایمسٹرڈیم کے صدر راجہ جمشید علی، دادا یعقوب ،کشمیر لبرل فرنٹ کے صدر اے بٹ، سعید خواجہ، صدیق امانت، حسنات علی سمیت بڑی تعداد میں اوورسیز کمیونٹی نے شرکت کی۔ محفل ربیع الاول شریف کے مہینے کے حوالے سے منعقد کی گئی تھی ۔آخر میں نبی اکرمﷺ کی بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا اور عالم اسلام حاضرین مجلس اور پاکستان کی خوشحالی و سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔

یورپ سے سے مزید