کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ کےاسوہ حسنہ پر چل کرہی انسایت سے محبت اور امن کے پرچم کو بلند کیا جاسکتا ہے، عید میلاد النبی ﷺ کے جلسے، جلوس اور میلاد ریلیوں کیلئے فول پروف انتظامات کئے جائیں، عاشقان رسول ﷺ جشن ولادت رسولؐ شایان شان طریقے سے منائیں گے،میلاد ریلی اور جلوسوں کی نگرانی کیلئے ٹاور سے نشترپارک تک کیمرے نصب کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت بابائے اُردو روڈ پر عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی،مرکزی نگراں کمیٹی کنوینر صاحبزادہ بلال عباس قادری،تاجر رہنما شرجیل گوپلانی،اے این آئی کے حاجی سلیم عطاری، ارکان مرکزی نگراں کمیٹی فہیم الدین شیخ، محمد آفتاب قادری،محمد مبین قادری،محمد شہزاد قادری،محمد سلیم قادری، غلام مرتضیٰ قادری ودیگر موجود تھے۔