مدینہ منورہ (شاہدنعیم ) وفاقی نگراں وزیرمذہبی امور انیق احمد آئندہ حج پالیسی کی تیاریوں کے سلسلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے, وفاقی وزیرمذہبی امور مسجد نبوی میں نوافل ادا کرینگے اور روضہ رسولؐ پہ حاضری بھی دیں گے، دوسرے روز انیق احمد ریاض میں سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق الربیعہ اور رابطہ عالم اسلامی کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر عیسیٰ سے ملاقات کرینگے، جس میں آئندہ حج کی تیاریوں، انتظامات کے حوالے سے بات چیت کرینگے۔