اسلام آباد/موغادیشو(این این آئی )صومالیہ میں نادرا کے اشتراک سے شروع کیے گئے قومی شناختی نظام کا اجرا ہوگیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق یہ منصوبہ حکومت پاکستان کی صومالیہ کو دی گئی لاکھوں ڈالر کی گرانٹ کا حصہ ہے۔ ادھرترجمان نادرا نے بتایا کہ صومالیہ کے وزیر اعظم نے تعاون پر وزیراعظم پاکستان اور نادرا کا شکریہ ادا کیا۔ صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمودنے بھی حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔