• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

اسلام آباد (پی پی آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ رجسٹریشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے القادر ٹرسٹ رجسٹریشن سے متعلق کیس کی سماعت کی،درخواستگزار کی جانب سے ایڈووکیٹ طالب حسین اور اسٹیٹ کونسل حضرت یونس عدالت میں پیش ہوئے،اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں کچھ دستاویزات نامکمل ہیں اگر ہمیں پتہ چلے کہ کون کون سی چیزیں، یا دستاویزات نامکمل ہے تو ہم مکمل کرلیں گے ، عدالت نے اسٹیٹ کونسل کو ہدایت دی کہ جو چیزیں نامکمل ہیں وہ سب ان کو بتادیں۔
اہم خبریں سے مزید