ملتان،سکندرآباد(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار) موٹر وے ایم فائیو پولیس نےمشکوک کار سے10 لاکھ مالیت کی ولایتی شراب کی 745بوتلیں برآمد کر کے کار ڈرائیور کوگرفتار کر لیا، موٹروے ایم فائیو موٹروے پولیس افسران نے دوران گشت جب ایک مشکوک کار کی تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے شراب کی 745 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ موٹروے پولیس افسران نے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ، شراب سکھر سے ملتان سمگل کی جارہی تھی۔