اسلام آباد ، راولپنڈی (خصوصی نمائندہ، اپنے رپورٹر سے) آئیسکو ریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مہم جاری ہے۔18ستمبر کو دوران چیکنگ 73 بجلی چوروں کو پکڑا گیا جن میں59گھریلو، 11 کمرشل،1زرعی،2انڈسٹری کے کنکشن شامل ہیں۔ متعلقہ صارفین کو64لاکھ97ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔ دریں اثناءتحصیل انفورسمنٹ کمیٹیوں نے انسداد چوری مہم کے سلسلے میں متعدد صارفین کےکنکشن منقطع کر دئیے۔ کمیٹیوں نے کمرشل پلازوں اور ہوٹلوں کی بھی چیکنگ کی۔