• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (طاہرخلیل)الیکشن کمیشن نے ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں ، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 69لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ملک میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 85 لاکھ 8 ہزار 258جبکہ خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 84 لاکھ 72ہزار 14 ہے۔ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 10ہزار 583 ، سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2 کروڑ 66 لاکھ 51ہزار 161 ، خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 92ہزار 381 اور بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 52لاکھ 84ہزار 594 ہے۔
اہم خبریں سے مزید