پشاور (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مرزا محمد کاشف نے شہری کے گھر پر مبینہ غیرقانونی چھاپہ, خواتین پر تشدد اور حبس بے جا میں رکھنے کے الزام میں دو ایس ایچ اوز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے فیصلہ شہری ریدی گل کی جانب سے دائر 22اے کی درخواست پر سنادیا۔ عزیز الدین کاکاخیل نے عدالت کو بتایا کہ تھانہ نوشہر کینٹ کے ایس ایچ او وقاص خان اور تھانہ نوشہرہ کلاں کے ایس ایچ او ارشاد خان نے بغیر سرچ وارنٹ کے گھر پر آٹھ اپریل کو چھاپہ مارا اور شہری کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور حبس بےجا میں بھی رکھا جس کے خلاف شہری نے پولیس کے اعلی افسران کو درخواستیں دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔