راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے 20موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات سے محروم ہو گئے۔ 11افرادسے ان کے موبائل وغیرہ جھپٹا مارکر چھین لئے گئے۔ وفاقی دارالحکومت میں بھی شہریوں کو ایک گاڑی، 15 موٹرسائیکلوں،نقدی، زیورات و موبائلز سے محروم کر دیا گیا۔تھانہ وارث خان کے علاقہ مکھا سنگھ سٹیٹ میں تین ملزم اسلحہ کی نوک پر لبنٰی اختر کی بہو حنا سےطلائی زیورات مالیتی 32لاکھ 25ہزار روپے،درہم مالیتی 3ہزار روپے اور 50ہزار روپے،ڈھوک کالاخان میں محمد اسامہ کے گھر میں گھس کر 2ملزم اسلحہ کی نوک پر3موبائل، 65 ہزار روپے ، زیورات مالیتی 3لاکھ روپے، گلریز فیز2میں گلفام ظفر خان کے گھرسے 4مسلح ملزم گن پوائنٹ پر ان کی کار ،دوموبائل ،ایک لاکھ 70ہزار روپے، سونا مالیتی 30لاکھ روپے اور ریال مالیتی4ہزارروپے چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈھوک کھبہ میں سائرہ کے گھر سے سونا مالیتی 7لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود ٹریل فائیو میں نازش سے موبائل فون اور طلائی زیورات چھین لئے گئے۔سبزی منڈی کی حدود میں حسنات کے گھر سے آٹھ تولے سونا، نقدی اور لیپ ٹاپ چرا لیا گیا۔