کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی و دیگر نے بیان میں اے این پی کے رہنماارباب غلام کاسی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارباب غلام کاسی اہم رہنما و ہر دلعزیز شخصیت تھے ، ان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ارباب غلام کاسی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔