• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈ کپ ترانہ ریلیز، پرستار جس کے منتظر تھے وہ شاہکار نہیں آیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے یوٹیوب چینل پر ورلڈکپ2023کا ترانہ ’ دل جشن بولے ‘ کے نام سے ریلیز کردیا ہے ۔ بالی وڈ ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیے گئے نغمے میں بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔ لیکن شائقین کو جس شاہکار کا انتظار تھا وہ نہیں آیا، خود بھارت میں اس پر تنقید کی جارہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان شائقین کو پاکستان سپر لیگ کے آفیشل ترانے گانے والے گلوگار علی ظفر کی یاد ستانے لگی۔ ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے۔جس میں ایونٹ میں شامل ٹیموں کے جھنڈوں کو آویزاں دیکھا جاسکتا ہے۔ اینتھم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ بھی دکھایا گیا ہے، ٹرین میں روہت شرما اور بابر اعظم کی تصاویر بھی آویزاں ہیں۔ ترانہ کئی شائقین کی توقعات پر پورا نہیں اترسکا، سوشل میڈیا پر کچھ شائقین نے رنویر سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیا تو کچھ نے2011 کے ورلڈکپ کے گانے کو یاد کیا۔

اسپورٹس سے مزید