کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر حسن رضا اور امجد علی کی سنچریوں کی بدولت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اوور40کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے دو دن میں دوسرا میچ جیت لیا۔ بدھ کو پاکستان نے دوسرے میچ میں نیپال کو 248 رنز سے ہرادیا۔ ہدف کے تعاقب ناکام ٹیم 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد سمیع ، عبدالقادر، حارث ایاز اور کاشف صدیق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 382 رنز بنائے تھے ۔ حسن رضا 154، امجد علی 108اور کاشف صدیق نے 66 رنز بنائے۔ پاکستا ن نے پہلے میچ میں امریکا کو ایک وکٹ سے شکست دی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو روکنا پڑا لیکن نیپال کو مسلسل دوسرے میچ میں شکست ہوئی۔