• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام اسسٹنٹ پروفیسر کی خلاف ضابطہ تعیناتی پر جواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام (ایس ایم آئی یو) میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ کیلئے خلاف ضابطہ و من پسند افراد کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر آئندہ سماعت پر جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔ فاضل عدالت نے جامعہ کے رجسٹرار سمیت دیگر مدعا علیہان کو 16 اکتوبر کو حاضر ہونے کیلئے نوٹسز جاری کر دیئے۔ پیر کو جسٹس محمد جنید غفار کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے جامعہ سندھ مدرستہ الاسلام (ایس ایم آئی یو) میں اسسٹنٹ پروفیسر کی پوسٹ کے لیئے خلاف ضابطہ اور من پسند افراد کی تعیناتی کے خلاف درخواست گزار ڈاکٹر عدنان عالم خان ، ڈاکٹر سمرین ریاض اور ڈاکٹر محمد علی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

ملک بھر سے سے مزید