اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیر ویزہ پاکستان میں داخل ہونیوالی افغان خاتون کیخلاف درج مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جان بچانے کیلئے پناہ کے متلاشی افراد کو جیل نہیں بھیجا جاسکتا، آسٹریلیا پہلے ہی خاتون کی پناہ کی درخواست منظور کر کے مستقل رہائش کا ویزہ جاری کر چکا ہے، سیکرٹری داخلہ خاتون کو آسٹریلیا جانے کیلئے ایگزٹ پرمٹ جاری کریں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بغیر ویزہ پاکستان آئی افغان خاتون راحیل عزیزی پر درج فارنرز ایکٹ کے تحت مقدمہ کے خلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔