اسلام آباد (این این آئی)صوبائی دارالحکومت پشاور اوربلوچستان کے شہر پشین کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔ وزارت صحت کے ذرائع کے مطابق پشاور، پشین کے سیوریج میں وائلڈ پولیو وائرس ون پایاگیا۔ ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقہ نرے خوڑ کے سیوریج میں پولیو وائرس پایاگیا۔