کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آئندہ برس کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے نے امریکی سپریم کورٹ کو مشکل میں ڈال دیا ہے ۔
اس معاملےپر کئی تجزیہ کاروں نے اپنی اپنی آراء پیش کی ہیں او راس کیس کو مشکل ترین کیس قرار دیا ہے
۔ امریکی آئین کی 14ویں ترمیم کے تحت ٹرمپ کو بطور امیدوار نا اہل قرار دیئے جانے کے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہو گی اور قانونی ماہرین نے کہا ہے کہ اس کیس نے امریکی سپریم کورٹ کو مشکل صورتحال میں پھنسا دیا ہے ۔