• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IG پنجاب کو آخری موقعہ، صحافی عمران ریاض کو بازیاب کرکے پیش کریں، لاہور ہائیکورٹ

لاہور (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صحافی عمران ریاض کی بازیابی کے لیے آئی جی پنجاب کو آخری موقع دیتے قرار دیا کہ اگر عمران ریاض کو26 ستمبر کو بازیاب کرا کے پیش نہیں کیاجاتا تو عدالت خود کوئی فیصلہ کرے گی،تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ دوران سماعت عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ تفتیش درست سمت میں جارہی ہے، کیس میں کسی بھی وقت پیش رفت ہوسکتی ہے ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور پیش ہوے اور عمران ریاض کی بازیابی کے لیے ایک اور مہلت مانگی،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوے قرار دیا کہ پانچ ماہ سے اپ کی باتیں صبر سے سن رہا ہوںاب میرے صبر کا پیمانہ ختم ہو رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید