• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابات جنوری کے آخر میں، حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست بدھ کو، حتمی لسٹ 30 نومبر کو جاری ہوگی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(ایجنسیاں)جمعرات کو الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے کام کا جائز ہ لیا اور فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست بدھ 27 ستمبر 2023ء کو شائع کر دی جائے گی ۔ ابتدائی حلقہ بندیوں پر اعتراضات و تجاویز کی سماعت کے بعد حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کی جائے گی اور اس کے بعد 54 دن کے الیکشن پروگرام کے بعد انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کروا دیئے جائیں گے۔دریں اثناء نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے‘ہم اپنی ریاست کی پوری طاقت الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی کریں گے‘ آج ان لوگوں کو مایوسی ہوئی جو یہ افواہیں پھیلا رہے تھے کہ ہم لمبے عرصے کیلئے آئے ہیں ۔

اہم خبریں سے مزید