اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پہلے 3دن میں 56فیصد کیسز نمٹا دیئے گئے۔
عدالتِ عظمیٰ میں 19 سے 21 ستمبر تک 313 کیسز سماعت کے لئے مقرر ہوئے۔
سپریم کورٹ کے ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے 5 بنچز نے 313 میں سے 174 کیسز نمٹائے۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بنچ نے 49 میں سے 23 کیسز نمٹائے۔
جسٹس سردار طارق کے بنچ میں 87 میں سے 70 کیسز کا فیصلہ ہوا۔جسٹس اعجازالاحسن کے بنچ میں 54 میں سے 25 کیسز نمٹائے گئے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کے بنچ میں 75 میں سے 35 کیسز نمٹائے گئے۔جسٹس جمال مندوخیل کے بنچ میں 48 میں سے 22 کیسز نمٹائے گئے۔