لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ، عسکری ون میں رہائش پذیر 80سالہ میجر ریٹائرڈ مشتاق حسین خانپراسرار طور پر مردہ حالت میں پائےگئے ۔ پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ریٹائرڈآفیسرکے منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا گیا ، مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔