اسلام آباد (ناصر چشتی‘ خصوصی نمائندہ) جڑواں شہروں میں آشوب چشم کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی۔ ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہونے لگا۔ ماہر امراض چشم ڈاکٹر مظہر قیوم نے جنگ کو بتایا کہ اس بیماری سے صحت یاب ہونے میں دس سے پندرہ روز لگ جاتے ہیں۔ ایسے مریضوں کو لوگوں سے ملنے میں احتیاط کرنی چاہئے کیونکہ یہ بیماری ہوا اور سانس کے ساتھ بھی پھیلتی ہے۔ مریض کا تولیہ الگ کر دینا چاہئے اور بچوں کو مریض سے دور رکھا جائے۔ ماہرین کے مطابق ماسک پہننے اور سینی ٹائزر کے استعمال سے بھی اس بیماری کے اثرات سے پچا جا سکتا ہے۔