• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی اجلاس میں شریک سرکاری اہلکار کا موٹرسائیکل چوری

راولپنڈی ( وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی میٹنگ میں شریک حساس ادارے کے ملازم کا موٹرسائیکل چوری ہوگیا۔ تھانہ سول لائنزکو مجاہد رؤف نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لئےآیا جہاں اپنا سرکاری موٹرسائیکل نمبر آرآئی جی 007ڈی سی آفس کے سامنے کھڑا کیا جو غائب ہو گیا۔ذرائع کاکہناہے کہ میٹنگ میں شریک ایک اورملازم کاموٹرسائیکل بھی چوری ہواتھاجو چین گراری میں خرابی کی وجہ سے چورکچھ فاصلے پرچھوڑکربھاگ گئے ،جب کہ اس دوران دیوانی مقدمہ کی پیروی کے لئے آنے والےعبدالرشید کا موٹرسائیکل نمبربی این ایل032-21بھی ڈی سی آفس کے سامنے سے چوری کرلیاگیا۔
اسلام آباد سے مزید