• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، خاتون اور ایک شخص کی لاش ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ چوبیس مارکیٹ کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،انھیں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں 45 برس کا خالد ولدابراہیم دم توڑ گیا جبکہ بیٹے 10 برس کے شورین اور27 برس کے فرید ندیم کو اسپتال میں طبی امدادفراہم کی گئی، سپر ہائی وے ہوٹل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے راہگیر ،سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے 55 برس کا عبدالسلام جاں بحق ہوگیا ،دریں اثنا ڈیفنس فیز 6خیابان بحریہ کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص کی لاش ملی ، شناخت 59 برس کے اعجاز حسین کے نام سے ہوئی ، جیل چورنگی پل کے نیچے سے 40 برس کی خاتون کی لاش ملی ، فوری شناخت اور وجہ موت معلوم نہیں ہوسکی، علاوہ ازیں پیر بخش الہیٰ کالونی میں واقع گھر سے 40 برس کے قسیم ولد علیم کی پھندا لگی لاش ملی ، پولیس کے مطابق متوفی بڑھتی ہوئی مہنگائی سے کافی تنگ تھا جس کے سبب مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید