کراچی(اسد ابن حسن) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے بین الاقوامی و اندرون ملک روانگی کے لاؤنجز میں موبائل فون اور لیپ ٹاپ چارجنگ کے لیے جگہیں مختص کرے گی اور پھر ماہانہ کرائے پر دے گی۔ تین اسٹینڈ بین الاقوامی ڈیپارچر اور تین اسٹینڈ اندرون ملک ڈیپارچر کے سیٹیلائٹ ایریاز میں نصب کیے جائیں گے جن کا کرایہ چار لاکھ ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹھیکہ پانچ برس کے لیے دیا جائے گا مگر اس دوران اگر ایئرپورٹ کو اؤٹ سروس کی کاروائی کا عمل مکمل ہو جاتا ہے تو یہ کنٹریکٹ ختم کر دیا جائے گا۔