• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، بغیر بتائے چھٹی پر جانیوالے اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر نے بغیر بتائے چھٹی پرجانے والے اساتذہ کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کا کہنا ہے کہ ہڑتال سےسب سے زیادہ طلبا متاثر ہوتے ہیں، جو بھی بجٹ ہے اس میں تعلیم کو جاری رکھیں گے،جامعہ کے وائس چانسلر نے بغیر بتائے چھٹی پر جانے والے 5اساتذہ کو سمسٹرکے دوران چھٹی پرجانے پر شوکاز نوٹسز کردیا ہے۔ وائس چانسلر جامعہ کراچی ڈاکٹرخالدعراقی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال مسئلہ کا حل نہیں ہے بات چیت مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ خالد عراقی نے کہا کہ کسی قسم کے پریشر میں نہیں آوں گا، اس بات پراتفاق کرتا ہوں مسائل پربات اٹھائیں۔
ملک بھر سے سے مزید