• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیان بازی ٹھیک نہیں، چوہدری شجاعت کا زرداری کو ن لیگ سے محاذ آرائی نہ کرنے کا مشورہ

لاہور (جنگ نیوز) سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں ملک میں جاری سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس دوران چوہدری شجاعت نے آصف زرداری سے کہا کہ آج کل (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جو بیان بازی چل رہی ہے اس سے سیاسی کشیدگی نظر آرہی ہے یہ ٹھیک نہیں، ملکی صورتحال کی وجہ سے مل کر چلنے کی ضرورت ہے، سیاسی محاذ آرائی پر نواز شریف سے بھی بات کروں گا، اس پر آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے ایسا کچھ نہیں کیا، ہم آئین اور زمینی حقائق کے مطابق بات کررہے ہیں کسی سے محاذ آرائی نہیں ۔

اہم خبریں سے مزید