• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیشکش پر غور کر رہے ہیں، حکومت

لاہور(نمائندہ جنگ)نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور ایران سے سستی گیس اور پیٹرول کی پیش کش پر غور کر رہے ہیں، گیس سپلائی 20 فیصد کم ہوئی، سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنا پڑیگی، کھانا بنانے کے اوقات میں فراہمی کی کوشش کرینگے ۔

لاہور میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے دفتر آمد اور ماڈل کسٹمر سینٹر کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں محمد علی کا کہنا تھاکہ گزشتہ سال پاکستان میں گیس سپلائی 20فیصد سے کم ہوئی.

 سردیوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی اورکھانا بنانے کے اوقات میں گیس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، 24 گھنٹے گیس سپلائی کرنا ناممکن ہے۔ ایل این جی کے زیادہ کارگو منگوانے کی کوشش کر رہے ہیں، ایل این جی کی قیمتیں بہت زیادہ ہیں۔

روس کا تیل بھی اب مہنگا ہوگیا ہے، روسی آئل کی امپورٹ زیادہ ہوگی، زیادہ ریفائن کیا جائے گا تو ہی فائدہ ہوگا۔نگران وزیر توانائی کا کہنا تھاکہ ڈالر کا ریٹ زیادہ ہے اس لیے مہنگائی ہورہی ہے، ملک میں ٹیکس کلچرنہیں، اس لیے بجلی اورگیس کے بلوں میں ٹیکس لگتے ہیں۔

علاوہ ازیں نگران وزیرتوانائی محمد علی نے کہا ہے کہ و اپڈا کے پن بجلی کے زیر تعمیر منصوبےقومی نظام میں سستی بجلی کا اضافہ کرنے میں نمایاں کردار ادا کرینگےبجلی کی ترسیل کے نظام کی استعداد کار بڑھانے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے تا کہ اسے بجلی کی پیداواری صلاحیت کے مطابق بنایا جاسکے

عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے بین الاقوامی مالیاتی ادارے بجلی کی ترسیل کے منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

اہم خبریں سے مزید