پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامک ڈاکٹرز فورم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ نقل میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے کیونکہ اس سے میرٹ کا قتل عام ہوا ہے جبکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقداما ت اٹھائے جائیں۔ اس سلسلے میں اسلامک ڈاکٹرز فورم کا اجلاس حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منعقد ہوا جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر عاقل خٹک نے کی اجلاس میں پروفیسر جاوید نواب، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر حبیب خٹک اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں میرٹ پر بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی، سرکاری ہسپتالوں میں غریب مریضوں کو مفت علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔