• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری تین گاڑیوں، 23 موٹر سائیکلوں سے محروم، اسلحہ کی نوک پر 24 موبائل چھین لئے گئے

اسلام آ باد (خصوصی نامہ نگار) جڑوا ں شہروں میں وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیوارات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ3کاریں 2 رکشے اور23موٹر سائیکل اڑا لئے گئے ۔ دودرجن موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے۔ تھانہ ہمک کے علاقے فیز 7 میں کامران سے سعید جمال وغیرہ نے اسلحہ نوک پر گاڑی ، نقدی ، دوچیک اور قیمتی دستاویزات چھین لیں ۔ تھانہ مندرہ اور واہ کینٹ کے علاقوں میںتین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے۔چور اڑتالیس لاکھ سے زائد نقدی اور زیورات لے اڑے۔تھانہ ایئر پورٹ کے علاقے میں ویگن میں سفر کے دوران نسیم اختر کے اڑھائی لاکھ روپے اور تین لاکھ روپے کی زیورات چوری ہو گئے ۔
اسلام آباد سے مزید