• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4ماہ کے دوران جرائم میں کمی ہوئی ، سی پی او راولپنڈی کا دعویٰ

اسلام آباد ( ایو ب ناصر، خصوصی نامہ نگار) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں جرائم میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ 257منظم گینگز کے 680ملزمان گرفتار جبکہ 2585 ٹریس ہوئے۔ گرفتار ملزموں کی نشاندہی پر 70 کروڑ سے زائد کی نقدی برآمد کی گئی ۔پولیس آپریشن کے دوران 70 گاڑیاں اور 1000 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے سی پی او نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ میں ڈکیتی کے واقعات میں 61 فیصد کمی نوٹ کی گئی ۔ رابری کے 1314مقدمات درج ہوئے۔گزشتہ 4 ماہ میں رابری کے واقعات میں 46 فیصد کمی نوٹ کی گئی۔ ڈکیتی رابری کے 7اہم مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کر کے 10 کروڑ 53 لاکھ 27 ہزار روپے برآمد کئے گئے۔ گزشتہ چار ماہ میں سنیچنگ کے واقعات میں 38 فیصد کمی نوٹ کی گئی ۔ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں کار چوری کے 287جبکہ گزشتہ 4ماہ میں 198 مقدمات درج ہوئے۔ کار چوری کے واقعات میں 31فیصد، موٹرسائیکل چوری کےواقعات میں 26 فیصد کمی نوٹ کی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید