راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)یونین کونسل 76 کے علاقہ فضل ٹاون فیزٹو میں پانی فراہمی ایک مرتبہ پھر سیاست کی نذر ہو گئی ۔ بعض افراد نے واسا کی ٹیم کو پانی کے کنکشن لگانے سے روک دیا۔ گزشتہ برس بھی سیاسی بنیادوں پر علاقے کو پانی سے محروم رکھا گیا تھا ۔ مکینوں نے لیگی رہنما حنیف عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پانی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی نہ ملنے کے باوجود ہم گزشتہ تین سال سے بل ادا کر تے رہے ہیں ۔