• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ ورلڈکپ، پاکستانی ٹیم کو بھارت کے ویزوں میں تاخیر، پی سی بی کا آئی سی سی سے رابطہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان ٹیم کو بھارت کے ویزوں میں ہونے والی تاخیر کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی رابطہ کیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ پیر کو پاکستان ٹیم کو ویزے مل جائیں گے ۔ آئی سی سی نے ویزے جلد ملنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔قومی اسکواڈ نے ابتدائی پلان کے مطابق دبئی میں قیام کے بعد بھارت جانا تھا۔ویزوں میں تاخیر کے باعث اب اسکواڈ26 ستمبر کو براستہ دبئی بھارت پہنچے گا ۔بھارت نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے ویزے سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط کردیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ہوم منسٹری کی جانب سے تاحال این او سی جاری نہیں ہوا ہے۔ پی سی بی نے25 رکنی اسکواڈ کے کاغذات دو ہفتے قبل بھجوائے تھے۔ہائی کمیشن کو ویزہ جاری کرنے کے لیے این او سی درکار ہے۔تمام پاسپورٹ ایشیا کپ سے وطن واپسی پر جمع کروائے گئے تھے۔پاکستان واحد ٹیم ہے جس کو تاحال بھارتی ویزے جاری نہیں ہوئے ہیں۔پی سی بی کو یہ ایک ہی جواب مسلسل رابطوں پر مل رہا ہےذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے تاحال ویزے جاری نہیں کیے ہیں، دہلی سے ہوم افیئرز سے سیکورٹی کلیئرنس کے بعد ویزے جاری کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے 25 ستمبر کو بھارت روانہ ہونا ہے، پاکستان حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گا۔

اسپورٹس سے مزید